Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ظفر مرزا کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

شائع 16 اپريل 2020 02:17pm

ینگ فارمسسٹ ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام  خط لکھ کر وزیراعظم کے معاون خصوصی  ظفرمرزا کے خلاف کرمینل انویسٹی گیشن شروع کرنے کی استدعا کی ہے۔

 خط میں ظفرمرزا پر اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور سمگلنگ جیسے سنگین الزامات لگائے گے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت پر کورونا وائرس میں نا اہلی سے موجودہ حکومت کو بدنام کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے پی ایم ڈی سی کو بھی پی ایم سی سے بدلنے کی کوشش کی گئی۔ ظفر مرزا پر  20 ملین ماسک اور حفاظتی سامان سمگل کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

خط کے مطابق ظفرمرزا نے ڈبلیو ایچ او کی منظوری اورٹیسٹ کے بغیر تین بلین ٹائیفائڈ ویکسین انڈیا سے درآمد کی۔ جبکہ جونئیر ڈاکٹرز کو وفاقی ہسپتالوں میں سربراہان کے عہدوں سے نوازا۔ ینگ فارمسسٹ ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سے ظفر مرزا کے خلاف کرمینل انویسٹیگیشن شروع کرنے کی استدعا کی ہے۔